24 ستمبر 2013 - 20:30
پشاور گرجاگھر دھماکے، اہم انکشافات

پاکستان کے شہر پشاورکے گرجاگھرمیں ہونے والے دھماکوں کے خلاف پاکستان بھر میں چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ہونے والی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور چرچ کو نشانہ بنانے کے لیے وزیرستان سے پشاور پہنچے تھے اور جب وہ چرچ میں داخل ہوئے تو انھوں نے برقعے پہن رکھے تھے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں کو دیکھنے والے بعض عینی شاہدین کے بیانات سے لگتا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی تھے، دریں اثنا سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مشتبہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس دوران اب تک پشاور اور گردونواح سے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق سانحہ پشاور چرچ کیخلاف عیسائی برادری کی جانب سے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے، مظاہروں میں سول سوسائٹی،وکلا اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے  شرکت کی، مظاہروں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔واضح رہے کہ چرچ میں ہونے والے 2خودکش دھماکوں میں86افراد ہلاک ہوئے ۔

.......

/169