ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلفی وہابی تکفیریوں کی طرف سے نماز جنازہ کے دوران کار بم حملے سمیت خودکش دھماکوں میں92 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں نماز جنازہ کے اجتماع میں پہلے کار بم حملہ کیا گیا، جس کے بعد جب لوگ جمع ہوگئے تو ایک خود کش کار بم حملہ آور نے دھماکہ کردیا۔ تیسرا کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اور امدادی کارروائیاں شروع ہوچکی تھیں۔ ان حملوں میں اب تک 92 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوچکے ہیں۔ عراق میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سلفی وہابی تکفیری خود کش حملوںمیں ملوث ہیں۔
.......
/169