ابنا: بحرين ميں انساني حقوق کے مرکز کے سينئر عہديدار يوسف المحافظہ نے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے شہرکان کے علاقے ميں شادي کي ايک تقريب پر بلااشتعال حملہ کرديا ۔بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اس حملے ميں زہريلي آنسو گيس کے گولے داغے اور لوگوں کو بري طرح زدوکوب کيا ۔ اس حملے ميں متعدد افراد گھٹن کا شکار ہوگئے اور انہيں سانس کي شديد تکليف ہوئي ۔بحرين کي مختلف سياسي جماعتوں اور گروہوں نے آل خليفہ حکومت کے اس طرح کے وحشيانہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک شاہي حکومت کے خلاف اپني تحريک جاري رکھيں گے ۔
.......
/169