17 ستمبر 2013 - 19:30
ایران نے کامبیٹ ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے جدید ترین کامبیٹ ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

ابنا: سپاہ پاسداران کے ماہرین نے اسپیڈ بوٹس کی رفتار میں مزید اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور غیر کلاسکیکل جنگ میں نئي ترکیبوں کا اضافہ کیا ہے۔ ان باتوں کا اعلان سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے نیشنل ٹی وی چینل ٹو پر کیا۔ ایڈمیرل فدوی نے کہا کہ دنیا میں موجود اسپیڈ بوٹس کی رفتار تیس ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے لیکن ہماری بحریہ کی اسپیڈ بوٹس کی رفتار 60 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہےاور اسے 80 ناٹیکل میل فی گھنٹے تک بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ اسپیڈ بوٹس، میزائيل بردار جہاز، ایر بورن یونٹ، ڈرون طیارے اور مجاھد کمانڈوز پرمشتمل ہے۔ انہوں نے کہا ہماری ایک سو اسپیڈ بوٹس اور جہاز روزانہ خلیج فارس میں موجود رہتے ہیں اور مکمل طرح سے علاقے پر نظر رکھتے ہیں۔ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا کہ خلیج فارس میں ایران کی بڑھتی ہوئي طاقت نے امریکہ کو دو صدیوں بعد اپنی بحری اسٹراٹیجی تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے اور آج ہماری اسی طاقت کا نتیجہ  ہے کہ امریکہ اس وقت خلیج فارس میں دفاعی پوزیشن میں آچکا ہے۔......./169