اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نہرین نیٹ کے مطابق متنازعہ فتؤوں اور شام اور لیبیا کے سلسلے میں مغرب اور دہشت گردی کی حمایت کی وجہ سے شہرت پانے والے قطر کے سرکاری مفتی اور "علمائے اسلام ایسوسی ایشن کے سربراہ" ڈاکٹر شیخ یوسف القرضاوی کو ملک بدر کیا ہے۔ شیخ یوسف القرضاوی اخوانی نظریات رکھتے ہیں گو کہ اس وقت سلفیوں کے نزدیک بھی مقبول ہوچکے ہیں۔ یوسف القرضاوی کویت کے دورے پر تھے جب ان کے آنے پر عوامی احتجاج کی بنا پر حکومت کویت کو انہیں ملک سے نکال باہر کرنا پڑا۔ اس سے قبل امارات نے بھی ان کے اس ملک میں داخلے پر پابندی لگائی ہے اور دبی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر وہ امارات میں داخل ہوجائے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ دریں اثناء یوسف القرضاوی کویتی حکومت کی اجازت سے اس ریاست میں داخل ہوئے تھے لیکن وہاں چند ہی گھنٹے گذارنے کے بعد عوامی احتجاج کی بنا پر مجبور ہوکر کویت کی حکومت نے انہیں واپس قطر واپس بھجوایا۔ قرضاوی اسلامی عالمی خیراتی بورڈ کی شورائے ادا کے اجلاس میں شرکت کے لئے کویت کے دورے پر آئے تھے لیکن انہیں حالیہ دو برسوں میں متضاد اور متنازعہ فتؤوں کی بنا پر تنقیدوں اور عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ القرضاوی نے اسلامی بیداری کا سد باب کرنے اور امریکہ اور صہیونیت نیز عرب استبدادیوں کے ساتھ مل کر سلفیوں اور تکفیریوں کے حق میں فتوے دیئے اور شام اور لیبیا کے صدور کے قتل کے فتوے دیئے اور عراق، مصر اور لیبیا میں ہونے والے کشت و خون کا سبب بنے۔ قرضاوی قطری حکومت کا سفارتی پاسپورٹ لے کر کویت میں داخل ہوئے تھے اور کویتی وزارت داخلہ نے انہیں حکم دیا کہ فورا اس ملک کو چھوڑ کر چلے جائیں چنانچہ انہیں ـ جو ابھی ابھی ہوٹل پہنچ کر اپنے کمرے میں پہنچے تھے ـ عجلت میں کویت کو چھوڑ کر قطر واپس جانا پڑا اور متعلقہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ یاد رہے کہ جس نام نہاد عالمی خیراتی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے قرضاوی نے کویت کا دورہ کیا تھا، وہ درحقیقت افریقہ اور ایشیا میں خیراتی سرگرمیوں کے بہانے فرقہ واریت اور وہابیت کی ترویج میں ملوث ہے۔ کویتی عوام نے اخبارات اور انٹرنیٹ کے ذریعے دیئے ہوئے پیغامات میں کئی دنوں سے قرضاوی کے دورہ کویت پر احتجاج شروع کررکھا تھا اور انھوں نے ان پر فتنہ انگیزی فتوے دینے اور عرب ممالک کے درمیان اختلاف ڈالنے کا ملزم ٹہرایا اور کویتی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیہ کہ انہیں آتے ہی ملک سے نکال باہر کرے کیونکہ کویت میں کوئی بھی انہيں خوشآمدید کہنے کے لئے تیار نہیں ہے اور کوئی بھی انہیں پسند نہیں کرتا۔ ............../٭۔٭
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464399
کویتی وزیر داخلہ نے قطری شیخ کو ـ جو کویت کے دورے پر تھے ـ عوامی احتجاج کی بنا پر ملک بدر کیا ہے۔