ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر 10میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن نمبر 10کے علاقے غازی نگر میں بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔...../169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463885
پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔