ابنا: اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 15 نمبر میں بنگلہ بازار میں ملک و اسلام دشمن کالعدم سپاہ صحابہ نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ محمد بخش جتوئی شہید جب کہ ان کا بیٹا 20 سالہ محمد کاشف زخمی ہوئے ہیں۔مزید اطلاعت کے مطابق محمد کاشف جو کے زخمی ہیں انہیں عباسی شہید ھسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کا علاج شروع ہو گیا ہے جبکہ 60 سالہ شہید محمد بخش جتوئی کا جسد خاکی ولڈ رضویہ امام بارگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی محمد کاشف کے لیے دعا صحت کی اپیل ہے۔یاد رہے کے اورنگی ٹاؤن ان علاقوں مین شامل ہے جن میں خوفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ ، جیش محمد ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دہشتگرد کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن حال میں ہونے والے نام نہاد آپریشنز میں ان تنظیموں کا کوئی ایک دہشتگرد بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔کراچی میں پچھلے 10 روز سے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جا چکے ہیں لیکن لگتا ہے ان دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے اور تا کہ وہ اپنا کام یعنی شیعیان علی ع کا قتل عام آرام سے کر سکیں۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463874
اورنگی ٹاؤن 15 نمبر بنگلہ بازار میں سپاہ صحابہ طالبان کی باپ بیٹے پر فائرنگ. 60 سالہ باپ محمّد بخش جتوئی شہید جب کے بیٹا 20 سالہ محمد کاشف جتوئی زخمی ہوئے ہیں.