16 ستمبر 2013 - 19:30
ترکی کی جانب سے شامی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی مذمت

شامی فوج نے ترکی کے جنگی جہازوں کے ذریعہ اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: منگل کی علی الصبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں شامی فوج نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔شام نے دونوں ممالک کی سرحد پر شامی فوج کے ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بوکھلاہٹ میں اٹھایا گیا قدم بتایا ہے اور کہا ہے کہ طیب اردگان کی حکومت سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔دوسری جانب ترکی کے نائب وزیر اعظم نے بلند ایرنک نے کہا ہے کہ ترکی کی سرحد کے اندر دو کلومیٹر تک کے علاقے میں داخل ہونے کے بعد ہی شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا۔......./169