16 ستمبر 2013 - 19:30
خلیجی ممالک حزب اللہ کی جاسوسی میں لگ گئے

خلیج فارس کے عرب ملکوں نے حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے علاقے میں حزب اللہ کی تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

ابنا: فلسطین آن لائين کے مطابق خلیج فارس کےعرب ملکوں نے ایک ورکنگ گروپ بنا کر حزب اللہ کی تجارتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کی سازش پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے شام کی حکومت کی حمایت کی وجہ سے اب بعض عرب ممالک حزب اللہ کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل کررہے ہیں۔ خلیج فارس کے ملکوں میں لاکھوں لبنانی مقیم ہیں جو اپنے ملک کو زرد مبادلہ بھیجتےہیں۔......./169