ابنا: بحرین میں جمعہ کے روز آل خلیفہ کے آلہ کاروں کی جانب سے سرگرم سیاسی کارکن محمد عبدالجلیل یوسف کی شھادت کے بعد سے حکومت کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بحرین کی حکومت، دارالحکومت منامہ سمیت مختلف علاقوں میں بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کرکے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آنے والے انقلاب کے دوران اب تک دسیوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463702
بحرین میں آل خلیفہ کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پرحملہ کر دیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اورگذشتہ روزدارالحکومت منامہ کے علاقے الدیہ میں آل خلیفہ کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔