ابنا: جنرل قاسم سلیمانی نے آج آئي آر آئي بی میں ایک سیمینار میں کہا کہ گذشتہ پندرہ برسوں میں فلسطین، لبنان اور عراق بنیادی تبدیلیوں کا محور رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اس محوروں میں عدیم المثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے کسی بھی نقطے میں جمہوریت کا نفاذ ایران کے حق میں اور مغرب کے نقصان میں ہے۔جنرل سلیمانی نے کہاکہ لبنان میں حزب اللہ کی براہ راست دو کامیابیاں، امریکیون کولبنان سے نکلنے پر مجبور کرنا، دوہزار میں صیہونی حکومت پر کامیابی اور تینتیس روزہ جنگ میں حیرت انگيز کامیابی سے حزب اللہ یعنی اسلامی انقلاب کے مبارک مولود کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی بڑھتی ہوئي سازشیں اس بات کی دلیل ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو روز بروز ترقی مل رہی ہے۔جنرل قاسم سلیمانی نے آئي آر آئي بی کے عھدیداروں سے خطاب میں کہا کہ مذہبی جذبات سے غلط فائدہ اٹھانا، شیعہ فوبیا کو بڑھاوا دینا، صیہونی حکومت اور بعض عرب ملکوں کا خفیہ اتحاد، صیہونی حکومت کےخلاف جاری مزاحمت اور اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ اور رجعت پسند عرب ملکوں کا محاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کا بنیادی سبب رہبر انقلاب اسلامی کے حکیمانہ نظریات ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مستحکم منطق سے اھل عام کو آشنا کرنا چاہیے۔......./169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463255
سپاہ پاسداران کی قدس بٹالین کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہےکہ کسی بھی اسلامی ملک میں جمہوریت کا نفاذ ایران کے حق میں اور مغرب کے نقصان میں ہے۔