13 ستمبر 2013 - 19:30
ہندوستان، منی پور میں دھماکہ، 9 ہلاک

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے سات افراد کی حالت انتہائي نازک بتائی جاتی ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق یہ دھماکہ ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کے ایک مرکزی بازار ناگم پل میں کل شام  ہوا۔اطلاعات کے مطابق اس میں ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی نہیں ہیں۔ سات زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں نےریاست کےباہر سےآئے ہوئےمزدوروں کے ایک کیمپ کو بم سے نشانہ بنایا۔اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ بم ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ دھماکے کی آواز ایک کلو میٹر کے فاصلے تک سنائی دی۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169