13 ستمبر 2013 - 19:30
شام کے کیمیاوی ہتھیار عراق میں نہیں

عراق کی وزارت داخلہ نے ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہےکہ شام نے اپنے کیمیاوی ہتھیار عراق پہنچا دئیے ہیں۔

ابنا: عراقی وزارت داخلہ کےترجمان سعد معین نے ان رپورٹوں کو بےبنیاد اور افواہ قراردیا ہےکہ شام عراقی فوج کے مکمل کنٹرول میں اپنے کیمیاوی ہتھیار عراق پہنچارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خبر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں پھیلائي ہیں۔ قابل ذکرہے مغرب کی بعض نیوز ایجنسیوں اور ذرائع ابلاغ نے شام کے دہشتگردوں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ شام اپنے کیمیاوی ہتھیار عراق اور لبنان منتقل کررہا ہے۔

 ......./169