11 ستمبر 2013 - 19:30
کراچی: معمولات زندگی بحال

پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں، جو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز بھی ہے،

ابنا: گذشتہ روز ہونے والے جلاوٴ گھیراوٴ اور پرتشدد واقعات کے بعد تعطل کا شکار ہو نے والے معمولات زندگی آج صبح سویرے سے بحال ہونا شروع ہو گئے۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے بعد ہوائی فائرنگ کی گئی اور جلائو گحرائو کیا گیا جس کے بعد یہ تمام علاقے بند ہو گئے اور ہڑتال کا منظر پیش کرنے لگے تھے۔ کل بند ہو نے والے پٹرول پمپس، ہوٹل ،سرکاری اور نجی اسکول و مدارس،بازار ، دکانیں اور دفاتر آج کھل گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ دوسری جانب کراچی میں گارڈن کے علاقے رام سوامی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ کراچی کے حالات گذشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی کا شکار رہے ہیں جہاں ٹارگیٹ کلنگ اور تشدد کے مختلف دیگر واقعات سے معمولات زندگی متاثر رہے ہیں۔پاکستان کے اس تجارتی مرکز کے بگڑتے حالات کے پیش نظر اس ملک کے وزیر اعظم نواز شریف نے حال ہی میں خود کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس شہر کے حالات کا قریب سے جائزہ لیا تھا اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید تھی۔......./169