11 ستمبر 2013 - 19:30
سب نے امریکا کا ساتھ چھوڑ دیا

ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ محمد حسن اصفری نے کہا ہے کہ شام پر حملے کے سلسلے میں عالمی پیمانے پر اجماع نہ ہونے کی وجہ سے امریکا تنہا پڑ گیا ہے۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی  کمیشن کے رکن حسن اصفری نے کہا کہ امریکیوں کو سمجھ میں آ گیا ہے کہ شام پر حملہ کرنے سے وہ پہلے کی نسبت مزید تنہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ دعوی کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، امریکا کے 2003 میں عراق میں عام تباہی کے اسلحے کی موجودگی کے دعوے کی طرح ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے عراق پر حملے سے پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ وہاں عام تباہی کے اسلحے موجود ہیں تاہم اس کا یہ دعوی پوری طرح بے بنیاد ثابت ہوا۔...../169