10 ستمبر 2013 - 19:30
ترکی میں جاری احتجاجی مظاہرے

ترکی کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر اتر آئے۔ انہوں نے حکمراں پارٹی کے دفاتر کا محاصرہ بھی کیا۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے کئی راستے بند کر دیئے۔

ابنا: ترکی کے استانبول شہر میں سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔ تاہم پولیس نے شہر کے تقسیم اسکوائر کوسیل کر دیا اور مظاہرین کو وہاں پر جمع ہونے سے روکا لیکن پھر بھی مظاہرین نے حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے اور انہوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اجتماع کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔اس سے پہلے پولیس سے ہوئی جھڑپوں میں 22 سالہ جوان کی موت ہو گئی تھی۔ مظاہرین کے مطابق اس جوان کی موت، اس کے سر پر ایک گرینیڈ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ واضح رہے کہ ترکی میں جون سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی کے عوام، اس ملک کے وزیر اعظم اردوغان کی خارجہ پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں۔...../169