ابنا: دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ قومي فوج کے مختلف يونٹوں نے دہشتگردوں کا تعاقب جاري رکھتے ہوئے اريحا کے نواحي علاقوں کفر زيبا، اور الفاز کا کنٹرول حاصل کرليا ہے۔ شامي فوج نے کفر لاتہ نامي علاقے ميں بھي دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کر ليا ہے جہاں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور طبي ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ايک اور اطلاع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتيجے ميں سراقب شہر ميں تباہ ہونے والے ٹيلي مواصلاتي نظام کو بھي بحال کرديا گيا ہے اور لوگوں کو ايک بار پھر ٹيلي فوني رابطوں اور انٹرنيٹ کي سہولت فراہم کردي گئي ہے۔ دوسري جانب شامي فوج نے صوبہ حمص کے نواحي علاقے تلکلخ ميں لبنان کي سرحد سے دراندازي کي کوشش بھي ناکام بنادي ہے۔ شامي فوج نے صوبہ حمص ميں ايسي متعدد بسوں پر بھي قبضہ کرليا ہے جو ديرالزور ميں دہشتگردوں کے لئے ڈيزل پيٹرول کي اسمگلنگ ميں مصروف تھيں۔......./169
9 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461592
شامي فوج نے پشقدمي جاري رکھتے ہوئے شمال مغربي صوبے ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کراليا ہے۔