ابنا: رپورٹ کے مطابق، انہوں اپنی ویب سایٹ www.policymic.com پر نے امریکی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی فہرست جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ امریکا نے پہلی بار جنگ ویتنام میں بیس ملین خطرناک کیمیائی مواد کا استعمال کیا جس میں تقریبا چار لاکھ لوگ مارے گئے جبکہ پانچ لاکھ بچے معلول پیدا ہوئے۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق دو ملین لوگ متعدد جان لیوا بیماریوں اور کینسر کا شکار ہوگئے۔ ویسلی میسامور نے اپنی سایٹ پر لکھا کہ امریکی فوج نے سن 2004 میں عراق کے فلوجہ شہر پر سفید فاسفورس کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو متعدد بیماریاں لاحق ہوگئی۔ وہ آگے لکھتے ہیں ہیں 2003 میں بھی امریکا نے فلوجہ شہر میں ہلکے یورنیم کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے بیشتر بچے معلول پیدا ہوئے تھے۔ وائٹ ہاوس نے اسی طرح 1950 کے عشرے میں سینٹ لوئیس کے عوام کو روسی حملے سے بچانے کے بہانے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس سے بہت سے لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
.....
/169