9 ستمبر 2013 - 19:30
اسرائیل پر  کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ ہوسکتا ہے: روسی ٹی وی کا دعوی

شام میں حکومت مخالف دہشت گرد، مقبوضہ فلسطین پر بھی کیمیائی حملے کر سکتے ہیں۔

ابنا: روسی ٹی وی چینل رشا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں سرگرم عمل باغی دہشتگرد، حالات بگاڑنے کے لئے، شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں سے اسرائیل پر کیمیائی حملے کر سکتے ہیں۔ رشا ٹوڈے کے مطابق، شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر بین الاقوامی نگرانی کی تجویز کو شام کی  بشار اسد حکومت کی جانب سے قبول کیئے جانے کے بعد، دہشت گرد، حالات خراب کرنے اور شام کی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کے لئے اسرائیل کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ  روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسے ثبوت بھی پیش کر چکا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ باغیوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲