9 ستمبر 2013 - 19:30
کراچی، 2ہلاک 16 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی میں پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کاروائیوں کے دوران مزید 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شورش زدہ شہر کراچی میں پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کاروائیوں کے دوران مزید 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق انچولی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے گئے۔پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل سیٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ادھر کراچی میں تشدد اورفائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242