ابنا: برازیل کے گلوبو ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ایڈورڈ اسنٹوڈن کی دستاویزات کے مطابق امریکی نیشنل انٹلجنس ایجنسی نے پٹرو براس کی جاسوسی کی تھی۔واضح رہے برازیل کی اس کمپنی کا سرمایہ ترانوے ارب یورو ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ امریکہ جاسوسی سے کیا ھدف رکھتا تھا۔ واضح رہے امریکہ نے برازیل کی صدر کی بھی جاسوسی کی تھی۔ سی آئی اے کے سابق افسر ایڈورڈ اسٹوڈن نے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ ساری دنیامیں نہایت وسیع پیمانے پر جاسوسی کی کاروائياں کررہا ہے اور متعدد حکومتيں بھی اس کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461121
امریکہ کی نیشنل انٹلجنس ایجنسی نے برازیل کی سب سےبڑی پٹرول کمپنی کی جاسوسی کی ہے۔