8 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی گرفت میں ہےاگر متحد نہیں ہوئےتو پاکستان کو نقصان پہنچےگا۔

ابنا: وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اگر اب بھی اکٹھے نہیں ہوں گے تو نقصان پاکستان کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا جنگی بنیادوں پر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی اور معیشت کے معاملے پرکوئی سیاست نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی گرفت میں ہے۔  ہمیں پاکستان کے 18 کروڑ عوام کو مسائل سے نکالنا ہے،دہشت گردی کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس سرکاری اور نجی طورپرپہلے بھی ہوچکی ہیں اور ان کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہو اتاہم اس مرتبہ مجھے امیدیں ہیں ۔
.......
/169