ابنا: سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے ملت ایران کے خلاف دہشتگر گروہ ایم کے او کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگڑدوں کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا امریکہ کی نئي اسٹراٹیجی ہے جو اس نے اپنی ناکامیوں اور عالم اسلام میں مداخلت کے لئے اختیار کی ہے۔ جنرل سلامی نے کہاکہ امریکہ اب اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ براہ راست حملوں اور ملکوں پر قبضوں کا وقت گذر چکا ہے اور عراق و افغانستان میں ناکامیوں کے پیش نظر اس نے یہ اسٹراٹیجی اپنائي ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو القاعدہ کو دہشتگرد تنظیم سمجھتا تھا آج وہ شام کی حکومت کے خلاف القاعدہ کے دہشتگرد عناصر کو ہی استعمال کررہا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ نے ایم کے او کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال کر اپنی اسی نئي اسٹراٹیجی کے تحت عراق میں استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا آج جبکہ بڑی بڑی فوجیں تھک گئي ہیں دہشتگردوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461059
سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے ملت ایران کے خلاف دہشتگر گروہ ایم کے او کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگڑدوں کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا امریکہ کی نئي اسٹراٹیجی ہے۔