ابنا: منافقين کے دہشت گرد گروہ کے دسيوں افراد اشرف چھاؤني ميں باقي رہ گئے تھے جن ميں زيادہ تر اس گروہ کے سرکردہ افراد تھے ۔ ان لوگوں کو يہ حکم ديا گيا تھا کہ وہ سب سے آخر ميں اس چھاؤني سے باہر نکليں گے ۔دسمبر دوہزار گيارہ ميں اقوام متحدہ اور عراقي حکومت کے درميان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق ايم کے او دہشت گرد گروہ کے تقريبا تين ہزار افراد کو اشرف چھاؤني سے ليبرٹي چھاؤني منتقل کيا جا چکا تھا جس کے بعد انہيں عراق سے باہر منتقل کيا جانا ہے ۔واضح رہے کہ عراق کےمعدوم ڈکٹيٹر صدام نے ايران کے خلاف مسلط کي گئي آٹھ سالہ جنگ ميں ان دہشت گردوں سے استفادہ کرنےکے لئے عراق کي اشرف چھاؤني ميں انہيں رہنے کي جگہ دي تھي ۔ صدام نے اس گروہ کے افراد کو خود عراقي عوام کا بھي قتل عام کرنے کے لئے استعمال کيا تھا ۔...../169
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460785
دہشت گرد منافقين کے گروہ ايم کے او کو عراق سے نکال باہر کرنے کےعراقي حکومت کے پروگرام کے تحت اس گروہ کي اشرف چھاؤني کو اتوار کو اس سے خالي کراليا گيا ہے ۔