6 ستمبر 2013 - 19:30
پشاور میں فائرنگ، ۹ افراد جانبحق

پاکستان کے شہر پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں متعدد گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ابنا: پاکستان کے شہر پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں متعدد گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گلزار چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے کئی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ نامعلوم حملہ آور دو گاڑیوں پر سوار تھے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور القاعدہ سے وابستہ مسلح افراد کے حملوں میں 40 ہزار سے زا‏ئد افراد مارے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲