ابنا: اطلاعات کے مطابق، نو ستمبر کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو ماسکو میں اپنے شامی ہم منصب ولید معلم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شام اور اس کے پڑوسی ممالک کے حالات پر خاص توجہ دی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، روسی حکام کو یقین ہے کہ شام میں تشدد کو جلد از جلد روکے جانے اور شامی عوام کے مصائب کو کم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ روس سمجھتا ہے کہ مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف وزری کرکے شام میں غیرملکی فوجی مداخلت کیا جانا نامناسب ہے۔
.......
/169