6 ستمبر 2013 - 19:30
آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ

آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ سروے کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت کے اتحاد کی کامیابی کی کافی توقع کی جارہی ہے۔

ابنا: آسٹریلیا کے عام انتخابات میں ایوان زیریں کی 150 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ انتخابات میں ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابی سروے کے مطابق حزب اختلاف کے امیدوار ٹونی ایبٹ کی کامیابی کے امکانات ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کو 90 نشستوں پر کامیابی کی امید ہے جب کہ موجودہ وزیراعظم کیون رْڈ کی جماعت انتخابات میں شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔......./169