ابنا: امریکی سینیٹ میں Robert Menendez اور Bob Corker جیسے اہم ڈیموکریٹک اور ریپبلکن اراکین نے شام پر محدود حملے کی قرارداد کی حمایت کر دی ہے۔ اس قرارداد کے بارے جلد ہو ووٹنگ ہوگی۔ قرارداد کے مسودے کے مطابق شام پر محدود حملے کیلئے ساٹھ دن کی مہلت رکھی گئی ہے، جس میں ضرورت پڑنے پر مزید تیس دن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس قرارداد کے مطابق شام کے خلاف فوجی کارروائی محدود اور کیلکولیٹڈ ہوگی، قرارداد کے مسودے کے مطابق شام کی سرزمین میں امریکی فوجیوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے جنگ مخالف گروہ نے مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو نئی جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے۔
.......
/169