ابنا: سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم علاقے کے مستقبل کے بہت اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم گزشتہ تین عشروں سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مسلسل ناکامیوں کا منظر دیکھ رہے ہیں ۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی اپنے پورے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے باوجود مشرق وسطی میں اپنے اہداف حاصل نہ کر سکے۔جنرل سلامی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر شام پر حملہ ہوا تو بہت خطرناک کھیل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی پالیسیوں پو پھر سے غور کرنا جاہئے۔
.....
/169