ابنا: منگل کي صبح فلسطيني مجاہدين نے يہ کاروائي انجام دي اور جس وقت وہ سيکورٹي حصار کو توڑتے ہوئے بن گورين ہوائي اڈے ميں داخل ہوئے اسرائيلي فوجيوں نے فائرنگ کرکے ٹرک کو روک ديا ۔ اس واقعے کے بعد بن گورين ہوائي اڈے پر بھگدڑ مچ گئي اور ہنگامي حالت کا اعلان کرديا گيا ۔ دونوں فلسطيني مجاہدين کو گرفتار کرلئے جانے کے بعد ہوائي اڈے کي سرگرمياں رفتہ رفتہ معمول پر آگئيں ۔دوسري جانب صيہوني فوجيوں نے فلسطين کي اسلامي تحريک کے رہنما شيخ رائد صلاح کو انيس سو اڑتاليس کے مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں گرفتار کرليا ۔ الاقصي ادارے کے سربراہ علي ابوشيخہ نے بتايا کہ صيہوني فوجيوں نے شيخ رائد صلاح کو منگل کي صبح بيت المقدس ميں انيس سو اڑتاليس کے مقبوضہ علاقے سے گرفتار کيا ۔ شيخ صلاح رائد کو حاليہ برسوں ميں صيہوني فوجيوں نے بارہا گرفتار کيا ہے۔فلسطين کي اسلامي تحريک کے سربراہ شيخ صلاح رائد صيہوني حکومت کي توسيع پسندانہ پاليسيوں اور بيت ا لمقدس خاص طور پر مسجد الاقصي کو يہودي مقام ميں تبديل کرنے کي اسرائيلي پاليسيوں کي ہميشہ مذمت کرتے رہے ہيں ۔
.......
/169