2 ستمبر 2013 - 19:30
شام میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اجتماع

شام کے عوام نے اس ملک کے صدر کی حمایت میں دمشق میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا ہے۔

ابنا: فرانس 24 ٹیلیویزن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف طبقات  کے عوام نے آج دمشق میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کیا ۔ مظاہرین نے امریکہ کے شام مخالف موقف کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ شام کے عوام متحد ہوکر شامی فوج کا دفاع کریں گے ۔ شامی عوام نے کل رات بھی دمشق کے مرکز ميں ایک اجتماع کرکے شام کے جمہوری نظام کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ اس اجتماع کے شرکاء نے شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ملک کے حساس مراکز کی حفاظت کے لئے وہ غیر ملکی فوجیوں کے مقابلے میں انسانی ڈھال بن جائيں گے ۔ 

.......

/169