ابنا: بيژن نامدار زگنہ نے تہران میں ہندوستان کے سفیر ڈي پي شریواستو کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اوراس کی توسیع کا بہت امکان ہے۔ امریکہ چین اور جاپان کے بعد ہندوستان دنیا میں تیل استعمال کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ ہندوستان کو خام تیل فراہم کرنے والا اہم ملک، ایران ہے۔ ادھر ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ سال 2013-14 میں ایران سے تیل درآمد کرکے ہندوستان کے آٹھ ارب پانچ سو ملين ڈالر کی بچت کر سکتا ہے۔ ہندوستان کے وزیر پٹرولیم موئلی نے کہا ہے کہ اس مالی سال میں ہندوستان، ایران سے تیرہ ملين ٹن خام تیل درآمد کر سکتا ہے۔
.......
/169