اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روضہ حضرت زینب(ع) پر دو روز قبل تکفیری دھشتگردوں کی طرف سے کئے گئے میزائل حملے میں خادم حرم محمد حسین قربان شہید ہو گئے تھے جنہیں کل تشییع جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا۔حرم حضرت زینب(س) کے یہ خادم افغانی الاصل تھے جو تکفیریوں کی طرف سے کئے گئے حملے کی زد میں آکر شہید ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ وہابی دھشتگردوں کی طرف سے پھینکے گئے دو میزائل حرم سے کچھ میٹر فاصلہ پر گرے جن سے حرم کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 458667
دو روز قبل حرم حضرت زینب (س) پر کئے گئے حملے میزائیل حملے میں شہید ہونے والے خادم حرم کا کل تشییع جنازہ کیا گیا۔