31 اگست 2013 - 19:30
روسی صدر کا امریکی صدر کو انتباہ/ شامی حکومت پر الزام بے بنیاد ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو شام پر فوجی لشکر کشی پر خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں اور امریکی الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

ابنا: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو شام پر فوجی لشکر کشی پر خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں اور امریکی الزام اس سلسلے میں بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ شامی حکومت پر کیمیائي ہتھیاروں کے استعمال کی خبریں بےبنیاد اور غلط ہیں روسی صدر نے کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ کارروائی تباہ کن ثابت ہوگي۔ روسی صدر نے باراک اوبامہ کو مخآطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نوبل امن انعام بھی حاصل کررکھا ہے نوبل امن انعام اور جنگي جنون میں کافی فرق ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اوبامہ کو شام پر حملہ کرنے کے بجائے کیمیائی ہتھیاروں میں زخمی ہونے والے افراد کی فکر کرنی چاہیے روسی صدر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کوکیمیائی ہتھیاروں میں زخمی ہونے والے افراد کی خبر نہیں سب جنگ کا طبل بجا رہے ہیں۔

.......

/169