اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے خاتون ’’نادیہ علی یوسف‘‘ جو آل خلیفہ کی جیل میں قید ہے نے دنیا کا سب سے چھوٹا سیاسی قیدی جیل میں پیدا کیا ہے۔آل خلیفہ حکومت بجائے اس کے کہ ’’نادیہ علی‘‘کو رہا کرتی یا جیل میں ان کی اس دوران دیکھ بھال کرنے کا انتظام کرواتی اور انہیں طبی امداد فراہم کرواتی، بغیر کسی سہولت کے گزشتہ تین مہینوں سے انہیں جیل میں قید رکھا ہے۔نادیہ علی یوسف بنی جمرہ کے گاوں کی رہنے والی ہیں کہ جنہیں تفتیش کے دوران آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف کئے جانے والے توہین آمیز رویے پر رد عمل ظاہر کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا تھا تا ھم ان کی رہائی کے لیے پیش کی گئی عرضی کو مسترد کر دیا گیا اور انہیں حاملہ حالت میں تین مہینے سے جیل میں بند رکھا۔حزب الوفاق نے اس سلسلے میں کہا ہے: بحرین کی ستمگر حکومت اس ملک کے عوام کے حقوق کھلے عام پامال کر رہی ہے جیلوں میں حاملہ عورتوں کو بند کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحرین کا نظام حکومت ڈکٹیٹر، ظالم اور بلکل عوام کے حق میں نہیں ہے۔ یہاں کے حکمران نہ قانون، نہ دین، نہ انسانی اقدار،نہ قومی اقدار اور نہ ہی بین الاقوامی معاہدوں کی رعایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457732
بحرین میں آل خلیفہ کی جیل میں قیدی خاتون نے وضع حمل کر کے دنیا کا سب سے چھوٹا سیاسی قیدی جیل میں پیدا کیا ہے۔