30 اگست 2013 - 19:30
شام کے خلاف الزام بالکل بے بنیاد

شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی وزیر خا رجہ جان کیری کے بیان کو جھوٹا اور بالکل بے بنیاد قرار دے دیاہے۔

ابنا: شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا،شام کے خلاف سازشیں رچ رہا ہے اور زبر دستی حملے کا جواز بنا رہاہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ شام میں لیے گئے نمونوں کے تجزیئے میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی رائے عامہ نے مذمت کی ہے تاہم شام کی حکومت کا شروع سے ہی یہ دعوی رہا ہے کہ یہ حملہ اس نے نہیں کیا ہے اور دمشق کی حکومت پر اس حملے کا جھوٹا الزام لگا کر اس کے خلاف فوجی کاروائی کا زبردستی جواز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔البتہ شام کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بلاوجہ کا حملہ کیا گیا تو جنگ نتائج بہت بھیانک نکلیں گے۔

.......

/169