29 اگست 2013 - 19:30
روس نے شام کے خلاف قرار داد کو ویٹو کر دیا

روس کے نائب وزير خارجہ گناڈی گٹلوف نے اعلان کیا ہے کہ روس شام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ہر گز برداشت نہیں کرےگا

ابنا:  روسیا الیوم کے مطابق روس کے نائب وزير خارجہ گناڈی گٹلوف نے اعلان کیا ہے کہ روس شام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ہر گز برداشت نہیں کرےگا اور شام کے خلاف ہر قسم کی قرارداد کو ویٹو کردے گا۔ اس نے کہا کہ موجودہ شرائط میں روس تمام قسم کے ضروری اقدامات انجام دےگا اور روس نے اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور چین نے سکیورٹی کونسل کے جمعرات کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تھا جسے سکیورٹی کونسل کی تاریخ میں بےنظیر واقعہ قراردیا جارہا ہےاور جو شام کے بارے میں روس اور چین کی سنجیدگی کی علامت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲