28 اگست 2013 - 19:30
امریکہ، میجر ندال حسن کو سزائے موت

امریکی فوجی ماہر نفسیات ڈاکٹر ندال حسن کوسزائے موت سنادی گئی ہے۔

ابنا: ‍رپورٹ کےمطابق  2009 میں ریاست ٹیکسس میں 13 فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں ڈآکٹرندال کوموت کی سزا دی گئی ہے۔ میجر ندال حسن کو سزائے موت دینے کا فیصلہ ایک فوجی جیوری نے کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر ندال کو قتلِ عمد کے 13 اور اقدامِ قتل کی کوشش کے 32 واقعات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ورجینیا میں پیدا ہونے والے 42 سالہ میجر ندال نے افغانستان میں امریکی جارحیت اورامریکی فوجیوں کےمظالم کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےان امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا تھا جو افغانستان میں تعنیات ہونے کےلئے روانہ ہونے والے تھے. میجر ندال حسن نے اس مقدمے کے دوران اپنا دفاع کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی.

.......

/169