26 اگست 2013 - 19:30
امریکہ نے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ سن 2006 میں بنایا تھا: ویکی لیکس

ویب سائٹ ویکی لیکس پر جاری کردہ امریکی سفارت کاروں کی خط و کتابت سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نے صدر شام بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ سن 2006 میں بنایا تھا۔

ابنا: سن 2006 میں لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ بشار الاسد کی پوزیشن کافی مستحکم تھی لیکن اس کے باوجود کچھ نازک مقامات اور مسائل موجود ہیں جن سے امریکہ فائدا اٹھا سکتا ہے تاکہ بشار الاسد اور ان کے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈالے۔ سفارت کاروں کی رپورٹوں کے مطابق صدر شام کے قریبی ساتھیوں میں ایسے لوگ ہیں جنہیں بشار الاسد پسند نہیں۔ سن 2005 میں حکمران حلقوں سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے دمشق میں امریکہ کے سفارت خانہ سے رابطہ قائم کیا تھا تاکہ بشار الاسد کے چلے جانے کے بعد شام کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں۔ امریکی سفارت کاروں کے مطابق شام کے معاشرے کا زیادہ تر حصہ ہیئت مقتدرہ کے کچھ نمائندوں پر پابندیاں عائد کئے جانے کا خیرمقدم کرے گا۔ مزید برآں امریکی سفارت کاروں نے یہ اندازہ کیا تھا کہ امریکہ شام اور ایران کے ساتھ موجود گہرے رابطہ کو بشار الاسد کے خلاف استعمال کر سکتا ہے اور اسد انتظامیہ کی پوزیشن کو غیرمستحکم بنانے کے لیے بشار الاسد کی اصلاحات کے ناگوار اثرات اور ملک کے معاشی مسائل کی جانب شامی عوام کی توجہ مبذول کرا سکتا ہے۔

.....

/169