26 اگست 2013 - 19:30
مجبوری میں ملیں گے باراک اوبامہ پوتین سے

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر باراک اوبامہ، مجبوری میں ولادیمیر پوتین سے سینٹ پیٹرزبرگ میں ملاقات کریں گے۔

ابنا: جے کارنی نے پیر کے روز کہا کہ صدر باراک اوبامہ آئندہ ہفتے سینٹ پیٹرزبرگ میں گروہ-20 کے اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولایمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باراک اوبامہ گروہ-20 کے ديگر رہنماوں کے ساتھ  ہی پوتین سے مجبوری میں ملاقات کریں گے۔  انہوں سے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا اوبامہ، پوتین سے  علیحدہ ملاقات کریں گے کہ نہیں ۔واضح رہے کہ امریکی جاسوسی کا پردہ فاش کرنے والے ایڈوڈ اسنوڈن کو روس کی جانب سے پناہ دئے جانے کے بعد امریکا اور روس کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی جس کے بعد امریکا نے دھمکی دی تھی کہ باراک اوبامہ، پوتین سے ملاقات نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے گروہ -20 کے اجلاس سے قبل پوتین کے ساتھ ماسکو میں مذاکرات کے ایک پروگرام کو رد بھ کر دیا تھا۔

.......

/169