ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں شام پر امریکی فوجی حملہ کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ فرزندان اسلام شام کو امریکہ کے مقابلے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور شام پر امریکی حملہ علاقائی جنگ کا باعث بن جائے گا۔ حزب اللہ کے ایک اہلکار نے نام نہ بتاناے کی شرط پر کہا ہے کہ شام پر امریکہ اور برطانیہ کا حملہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کی غرض سے ہوگا اور اس صورت میں علاقائی سطح پر جنگ چھڑ جائے گی جس کو روکنا امریکہ کے بس سے باہر ہوجائے گا اور فرزندان اسلام علاقہ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
.......
/169