ابنا: ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے ترکی آمادہ ہے۔ ترکی کا کہنا ہے اگر سکیورٹی کونسل کسی اجماع پر بھی نہ پہنچے پھر بھی ترکی شام کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور ترکی نے کبھی بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائيل کے خلاف فوجی کارروائی دھمکی نہیں دی بلکہ ترکی کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔
.......
/169