اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ ہفتے شام کے دھشتگرد گروپوں سے مربوط ذرائع نے ایشیا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ شیخ بدر الدین غزال جنہیں دھشتگرد گروہ ’’ الدولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام‘‘ کے عناصر نے لاذقیہ کے گاوں ’’بارودہ‘‘ سے اغوا کیا تھا شہید کر دیا گیا ہے۔صوبہ حمص کی انقلابی کونسل اور ’’بصری الشام‘‘ علاقے کے کوآرڈینیشن سینٹر نے اس خبر کی تائید کر دی تھی۔ دھشتگردوں کے اس گروہ نے چند روز قبل شیخ غزال کی زخمی حالت کی تصویریں سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اپنے اس بزدلانہ اقدام کا اظہار کیا تھا۔


شام می سرگرم دھشتگرد، عوام کے درمیان وحشت پھیلانے اور حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کی نگاہ میں نہ اہلسنت کے افراد کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نہ اہل تشیع کی۔ ان کا صرف ایک ہدف ہے اور وہ ہے مسلمان کشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲