25 اگست 2013 - 19:30
امریکا کو کولن پاول کا مشورہ

امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے داخلی امور میں مداخلت سے دور رہے اور دونوں متحاب فریق میں سے کسی کی بھی حمایت نہ کرے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ پیدا صورتحال امریکی توانائی سے خارج ہے کہ وہ اس پر اثر انداز ہو سکے۔ کولن پاول نے کہا کہ ایسا نہیں لگ رہا کہ شام کے مخالف گروہ جنہیں غیر ملکی حمایت حاصل ہے، واشگنٹن کے مقاصد کو پورا کر سکیں۔امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کا یہ  ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کچھ امریکی حکام شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانہ بنا کر اس ملک میں فوجی مداخلت کی بات کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا، شام کے خلاف فوجی آپشن کا جائزہ لے رہا ہے۔دوسری جانب شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کی فوجی مداخلت سے مشرق وسطی میں ایسی آگ لگے گی جو پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گي۔

.......

/169