25 اگست 2013 - 19:30
اسماعیل ہنیہ: صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات بے معنی

فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست سے ساتھ مذاکرات کو بے معنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی انتظامیہ اور صہیونی ریاست کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کو بے معنی اور ناکام بتایا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ صہیونی ریاست فلسطینوں کو کوئی امتیاز نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست سے ساتھ مذاکرات، فلسطینی عوام کی امنگوں کے خلاف ہے اور اس وقت جو فلسطینی علاقوں میں جو مزاحمت ہو رہی ہے یہ مذاکرات اس کے متضاد ہے۔ فلسطین کے منتخب وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق اور اپنی امنگوں سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔

.......

/169