25 اگست 2013 - 19:30
بحرین میں مسجدوں کی مسماری جاری

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے ہاتھوں مسجدوں کي مسماري کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے سنيچر اور اتوار کي درمياني رات بحرين کے المعامير علاقے ميں مسجد امام رضا عليہ السلام پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں مسجد ميں آگ لگ گئي - آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے فروري دوہزار گيارہ سے جب عوام کي پرامن تحريک شروع ہوئي ہے،  اب تک دسيوں مساجد اور امامبارگاہوں کو مسمار کيا ہے -اعداد وشمارکے مطابق فروري دوہزار گيارہ سے اب تک دسيوں کي تعداد ميں بحريني شہري شہيد، سيکڑوں کي تعداد ميں گرفتار اور پچاس سے زائد مساجد شہيد ہوچکي ہيں اور آل خليفہ حکومت کي مسجدوں کو منہدم کرنے کي پاليسي پوري شدت کے ساتھ جاري ہے -دوسري جانب يمن کے صدر نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ بحرين کے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے ميں ان کا بھي ہاتھ ہے - يمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادي نے يمن کے دارالحکومت صنعا ميں پوليس افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کيا کہ بحريني عوام کے مظاہروں کو کچلنے کي کوشش ميں وہ بھي شريک ہيں - انہوں نے کہا کہ بہت سے يمني پوليس افسران بحريني سيکورٹي فورس کا ساتھ دينے کے لئے بحرين ميں پوري طرح سرگرم ہيں- بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے حکومت کي پاليسيوں کے خلاف پرامن تحريک جاري ہے جس کو کچلنے کے لئے سعودي عرب، متحدہ عرب امارات اور  علاقے کي ديگر عرب رياستوں کے فوجي وہاں موجود ہيں۔

.......

/169