اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پہلی بار امریکہ کے ٹی وی FBS نے پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی کے بارے میں مستند فلم ’’زندگی محمد(ص)‘‘ کے عنوان سے نشر کی جا رہی ہے۔یہ مستند فلم جو برطانیہ میں مقیم ’’راجح عمر‘‘ نے تیار کی ہے اس ہفتے سے امریکہ کے ٹی وی پر نشر کی جا رہی ہے۔امریکہ کی جارج ٹاون اسلامی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر جان ایسپو سیٹو جو اس فلم کے تیار کرنے میں شراکت رکھتے ہیں نے ہفنگٹن پوسٹ اخبار سے گفتگو میں کہا: امریکی عوام کے بارے میں کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے لوگ دین اسلام کے بارے میں آشنائی نہیں رکھتے۔انہوں نے اسلام فوبیا کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: یہ مستند فلم پیغمبر اسلام(ص) کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو آپ کی ولادت سے وفات تک کے تمام اہم واقعات کی عکاسی کرتی ہے۔اس مستند فلم میں پیغمبر اکرم(ص) کی معراج، اسلامی جنگوں اور سیاسی کامیابیوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455534
پہلی بار امریکہ کے ٹی وی FBS نے پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی کے بارے میں مستند فلم ’’زندگی محمد(ص)‘‘ کے عنوان سے نشر کی جا رہی ہے۔