ابنا: ان فوجی مشقوں کا ھدف فوجی ٹریننگ، باہمی فوجی تعاون اور ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ کرنا بتایا گيا ہے۔ ان وار گيمز میں دشمن کو دراندازی سے روکنے، دشمن کی صفوں میں شامل ہوکر جاسوسی کرنے، اور پہاڑی علاقوں میں زخمیوں کو رسی سے محفوظ جگہ پہنچانے اور آپریشن کے علاقے کو بارودی سرنگوں اور دستی بموں سے پاک کرنے کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ ترکی، پاکستان اور افغانستان کی یہ فوجی مشقیں تین دنوں تک جاری رہیں گي۔ ان فوجی مشقون کا فیصلہ استنبول میں ائي سی او کے سربراہی اجلاس میں کیا گيا تھا۔
.......
/169