ابنا: ہندوستان کی ریاست مہارشٹر پولیس نے خاتون تصویر بردار صحافی کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حالانکہ اس معاملے میں باقی کے تین ملزمان کا پولیس اب بھی کچھ پتہ نہیں لگا پائی ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہےکہ دوسرے ملزم کو مدنپورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اس نے اپنا گناہ بھی قبول کرلیا ہے۔ اس سے پہلے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے دعوی کیا ہے کہ باقی کے تین ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر، جسلوك ہسپتال کے ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ابھی صدمے میں ہے۔ اس درمیان قانون اور نظام کی بگڑتی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے شیوسینا، مہاراشٹر نو نرمان سینا، بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماجوادی پارٹی نے ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔پاٹل نے استعفی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مبئی کے اس واقعے کے بعد پورے ہندوستان میں احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454939
ہندوستان کی ریاست مہارشٹر پولیس نے خاتون تصویر بردار صحافی کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔