22 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان،امریکی فوجی اڈہ ، خبروں کی تردید

ہندوستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکہ ہندوستان میں فوجی اڈا قائم کرے گا۔

ابنا: ہندوستان نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے کہ ہندوستان میں امریکی فوجی اڈا قائم کرنے کے بارے میں نئي دھلی اور واشنگٹن کےدرمیان گفتگو ہوئي ہے۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈا بنانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ ہندوستانی وزارت دفاع کا یہ بیان امریکی فضائیہ کے ایک اعلی عھدیدار جنرل ہربرٹ ہاک کارلیزل کے بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر اپنے جنگي طیارے ہندوستان اور علاقے کے دیگر ملکوں میں تعینات کرے گا۔ ہندوستانی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ ایسی کوئي تجویز امریکہ اور ہندوستان کے مذاکرت میں سامنے نہیں آئي۔ جنرل کارل لیزل نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکہ کو جنوبی ہندوستان میں تھرو،وننتھاپورام thiruvanathapuram میں اپنے طیارے تعینات کرنے چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲